شمسی توانائی کی صلاحیت میں راجستھان کے اول آنے پر ریاست کے باشندوں کو وزیر اعلی گہلوت کی مبارک باد

جے پور، ستمبر ۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ملک میں ریاست کو شمسی توانائی میں پہلے مقام پر آنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ریاست کے لوگوں کو مبارک باددی۔مسٹرگہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ اس پر ریاست کے عوام کو مبارک باددی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ راجستھان 7738 میگاواٹ شمسی توانائی کی صلاحیت قائم کرکے ملک میں پہلے مقام پرآیا ہے۔ یہ ہماری حکومت کے ذریعہ نافذ کی گئی شمسی توانائی پالیسی 2019 اورراجستھان انویسٹمنٹ پروموشن پالیسی 2019 کانتیجہ ہے۔ میں اس حصولیابی کے لئے ریاست کے تمام لوگوں کو مبارک باددیتاہوں۔

Related Articles