حکومت آنے پر بندیل کھنڈ میں لگائیں گے سرسوں تیل کے پلانٹ:اکھلیش

ہمیر پور:اکتوبر۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت بندیل کھند میں تل اور سرسوں تیل کے سرکاری کارپلانٹ لگائے گی۔ضلع کے کرارا قصبے میں وجئے یاترا کے دوران مسٹر یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ بندیل کھنڈ تل اور سرسوں کا بڑے پیمانے پر پیدوار کرنے کا اہل ہے۔ ان کی حکومت آئی تو وہ تل اور سرسوں کےتیل کا سرکاری پلانٹ لگائے گی او اس کو برانڈ بنائے گی تاکہ بیرون ملک سے سرسوں کے تیل میں جو ملاوٹ آرہی ہے وہ روک کر اپنی غریب عوام کو خالص سرسوں کا تیل مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کو برباد کر کے پتہ نہیں کس کے لئے دودھ مہنگا کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کے ساتھ ساتھ کسان اور غریب کی جیب پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔ آج پٹرول 102 روپئے لیٹر مل رہا ہے۔ یہ کیا بی جے پی حکومتوں کی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ حقیقت میں انہیں سب کچھ دکھ رہا ہے مگر مہنگائی سے کراہتی عوام کی پکار نہیں سنائی دے رہی ہے۔مسٹر یادو کی وجئے یاترا آج کثیر عوامی تعداد کے درمیان ہمیر پور سے کرارا ہوتے ہوئےجالون کے کالپی کے لئے روانہ ہوگئی۔ قابل ذکر ہے کہ سماج وادی وجے یاترا منگل کو کانپور کے نوبستہ علاقے سے شروع ہوئی تھی۔ یاترا کے پہلے مرحلے میں مسٹر یادو آج کالپی ہوتے ہوئے کانپور دیہات کے ماتی جائیں گے۔ اور اس دوران بی جے پی حکومت کی ناکامیوں اور اپنی پارٹی کے وعدوں سے عوام کو روبرو کرائیں گے ۔منگل کو مسٹر یادو نے ریاست کو نظم ونسق کے سلسلے میں حکومت کو گھیرا تھا جبکہ آج وہ مہنگائی کے مسئلے پر چوٹ کررہے ہیں۔

Related Articles