جیمز بانڈ کے کردار نے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی دنیا ہلادی

لندن، ستمبر -جیمز بانڈ کے کردار نے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی دنیا ہلا دی۔ایک انٹرویو میں برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ نے اعتراف کیا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار ملنے سے وہ اچانک مشہور ہوگئے، جس سے ان کی نجی زندگی متاثر ہوئی۔ڈینیئل کریگ نے کہا کہ شہرت ملنے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار رہے، کئی بار خود کو کمرے میں بند بھی رکھا۔انہوں نے کہا کہ ذہنی تناؤ سے باہر نکلنے میں اداکار ہیو جیکمین (Jackman Hugh ) نے میری مدد کی۔

Related Articles