ونکیا نائیڈو 12ستمبر سے پڈوچیری کا دورہ کریں گے

پڈوچیری، ستمبر , نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو 12ستمبر سے مرکز کے زیرانتظام پڈوچیری کا تین دن کا دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع نے جمعرا ت کو یہاں بتایا کہ مسٹر نائیڈو 12ستمبر اتوار کی صبح چنئی سے پڈوچیری پہنچیں گے اور جپمیر اسپتال میں شمسی توانائی پروجیکٹ کی تقریب میں موجود رہیں گے۔ اس کے بعد وہ شری اروندو آشرم کا دورہ کریں گے اور رات کو راج بھون میں آرام کریں گے۔نائب صدر 13ستمبر کو پڈوچیری انجینئرنگ کالج کی تقریب میں شامل ہوں گے اور بعد میں پڈوچیری سنٹرل یونیورسٹی کی ایک دیگر تقریب میں موجود رہیں گے۔ وہ راج بھون میں رات کو رکنے کے بعد 14ستمبر کو پڈوچیری سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔نائب صدر کے دورہ کے مدنظر مرکز کے زیرانتظام ریاست میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Related Articles