نائن الیون حملے: خالد شیخ محمد و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت آج سے شروع ہوگی

واشنگٹن،  ستمبر ,نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق پندرہ برس سے خلیج گوانتانامو میں قید ملزمان 2019 کے بعد پہلی بار عدالت میں پیش ہوں گے۔ان افراد پر جنگی جرائم بشمول دہشت گردی اور تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔پاکستانی نژاد خالد شیخ محمد کویت میں پیدا ہوئے اور انھیں سنہ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کر کے کیوبا میں قائم گوانتانامو جیل منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Related Articles