وزیراعظم مودی نے ویسٹا کے چیئرمین کے ساتھ ونڈ انرجی پر گفتگو کی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ونڈ انرجی سیکٹر کی کمپنی ویسٹا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہینرک اینڈرسن سے بادی توانائی سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے بعد مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "ویسٹا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہنرک اینڈرسن سے جامع تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ونڈ انرجی سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر بات کی۔ آنے والی نسلوں کے لئے صاف مستقبل بنانے کے مقصد سے ہندوستان کےقابل تجدید توانائی کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا”۔
ہندوستان ونڈ انرجی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسکیموں اور اقدامات پر کام کر رہا ہے۔

Related Articles