راجستھان کے خلاف بھی جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے: روہت

ابوظہبی،  ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے راجستھان رائلس کے خلاف ابوظہبی میں منگل کو ہونے والے میچ کے لئے کہا کہ ان کی ٹیم اگلے میچ میں بھی جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔
آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان روہت شرما نے کہاکہ ہم اپنے گیندبازوں پر اعتماد کرتے ہیں اور اہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔ کھلاڑیوں نے جس طرح سے گزشتہ کچھ میچوں میں اسکور بورڈ کو پررفتار بنانے کی کوشش ہے امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسے جاری رکھیں گے۔ ہم مڈل آر ڈر کی لائن اپ میچ کے دوران صورتحال کے حساب سے طے کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پانچ میچوں میں سے تین میں جیت اور دو میں شکست کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ممبئی کی ٹیم پہلے نمبر پرہے جبکہ چار میچوں میں دو جیت اور دو شکست کے ساتھ راجستھان کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
روہت نے کہاکہ ٹیم میں تین جارحانہ بلے بازوں کاہونا اچھا ہے۔ میں گیندبازوں پر اپنا منصوبہ تھوپتا نہیں ہوں۔ میں ان سے ان کے منصوبوں کو سمجھتا ہوں اور اس کے حساب سے فیلڈنگ لگاتا ہوں۔ منصوبہ کے مطابق گیندبازوں کا کارکردگی پیش کرنا اچھا ہے۔
ذہن نشیں رہے ممبئی نے اتوار کو شارجہ میں ہوئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی تھی جبکہ راجستھان کو اپنے گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles