پارلیمنٹ میں خواتین کی حفاظت سے متعلق قانون پاس کیا گیا، لیکن ہم انسانوں کی نیت بدل نہیں سکتے: مینکا گاندھی

سلطان پور، سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ میں سخت قانون پاس کیا گيا ہے، لیکن ہم انسانوں کی نیت ہم لوگ بدل نہيں پاتے اور ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔
سلطان پور کے دورے کے تیسرے اور آخری دن محترمہ مینکا گاندھی نے لنبھوا بازار میں ڈاک خانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ملک کی ہر عورت کی آنکھوں میں آنسو آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لئے پارلیمنٹ میں سخت قوانین بنائے گئے ہیں، لیکن ہم انسانوں کی نیت نہیں بدل پاتے ہیں اور ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
بعد میں انہوں نے پردھان منتری جن کلیان یوجنا کے تحت مختلف گرام پنچایتوں میں بنائے گئے کمیونٹی ٹوائلٹ کا افتتاح کیا۔

Related Articles