کووڈ 19ویکسین: وینزویلا کی روس کو تعاون دینے کی تجویز
کراکس، وینزویلا نے روس ، چین اور کیوبا کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین تیار کرنے اور روس کی ویکسین کی تجربہ میں تعاون کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اطلاع وینزویلا کے افسران نےدی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق پریزیڈینشیل کمیشن کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگ نے کہا ’’ہم نے اس کے بارے میں بات کی ہے اور ویکسین بنانے کے لئے اپنا تعاون دینے کے بارے میں بتادیا ہے۔ ہم چین اور روس کے ساتھ کیوبا سے بھی اس معاملہ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔‘‘
وینزویلا کے وزیر صحت کارلوس الوارڈو نے بتایا کہ چین ، امریکہ ، برطانیہ اور روس میں تیار کووڈ 19 ویکسین کاکلینیکل ٹرائل کا تیرسا مرحلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا’’ ہم ان میں سے بیشتر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ روس کے بارے میں ہم روس کی وزارت صحت سے ویکسین تیار کرنے پر بات چیت کر چکے ہیں۔ ہم نے اس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے میں اپنے تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔ وینزویلا کووڈ-19 ویکسین کے تجربہ کے لئے500افراد فراہم کرے گا۔‘‘