دنیا بھرمیں کوروناوائرس: متاثرین کی تعداد تین اعشاریہ دو کروڑ سے متجاوز

نیویارک ، عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر جمعرات کو اس وبا کے متاثرین کی تعداد تین اعشاریہ دو کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کوروناوائرس نے 32،048،333 افراد کو متاثر کیا ہے اوراس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے مجموعی طور پر 979،454 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک متاثرین کی تعداد 6،962،333 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2،02،467 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Related Articles