ڈالر کے مقابلے میں روپے میں 32 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

ممبئی، گھریلو سطح پر شیئر بازار میں زبردست گراوٹ اور دنیا کے دیگراہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ کی وجہ سے انٹربینکنگ بازار میں جمعرات کو ہندوستانی کرنسی 32 پیسے کم ہوکر 73.90 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی گزشتہ تجارتی دن ہندوستانی کرنسی ایک پیسے کی برتری کے ساتھ 73.57 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ شیئر بازار کی کمزور ابتدا کا اثر روپے پر آج شروع سے ہی رہا۔ یہ 25 پیسے کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 73.82 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 73.96 روپے فی ڈالر کے دن کے نچلی سطح اور 73.75 روپے فی ڈالرکے دن کے سب سے اعلی ترین سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 32 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.90 فی ڈالر پر بند ہوا۔

 

Related Articles