زخمی مارش آئی پی ایل سے باہر، ہولڈر شامل

دبئی ،سن رائزرس حیدرآباد کے آل راؤنڈر مچل مارش اپنے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آئی پی ایل 13 سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو شامل کیا گیا ہے۔ فرنچائز نے بدھ کے روز اس کے بارے میں آگاہ کیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ کے دوران مارش کو انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اس میچ میں صرف چار گیندیں ڈال سکے تھے اور انجری کی وجہ سے وہ اپنے آرڈر پر بلے بازی کرنے نہیں آئے تھے۔ وہ 10 نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تھے لیکن پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
حیدرآباد نے ٹویٹ کیا کہ مچل مارش چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہولڈر ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
یو این آئی ۔ این اے

Related Articles