سیمسن کی بدولت چنئی کے خلاف راجستھان کا فاتحانہ آغاز

شارجہ،وکٹ کیپر سنجو سیمسن کی نو چھکوں کی مدد سے 74 رن کی طوفانی پاری اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی 69 رن کی شاندار پاری کی بدولت راجستھان رائلس نے چنئی سپرکنگس کو منگل کے روز آئی پی ایل کے یکطرفہ مقابلے میں 16 رن سے شسکت دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
راجستھان نے 20 اوور میں سات وکٹ پر 216 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور چنئی کو فاف ڈو پلیسس کی سات چھکوں سے 72 رن کی پاری کے باوجود 20 اوور میں چھ وکٹ پر 200 پر روک دیا۔ چنئی کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آخری اوور میں ضرور تین چھکے لگائے لیکن تب تک بازی ہاتھ سے نکل چکی تھی چنئی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 38 رن بنانے تھے۔
راجستھان کے جوفرا آرچر کی پاری کے آخری اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 30 رن فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ سیمسن کو ان کی شاندار پاری کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ چنئی کو دو میچوں میں پہلی بار شکست کا سامنا کرن پڑا۔

Related Articles