خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک شرمناک: راہل

نئی دہلی،  مئی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہی خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بیٹیوں پر ہو رہے ظلم کو روکا جائے اور ان کی بات سنی جانی چاہیے۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ’بیٹی بچاؤ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی منافقت ہے۔ کھلاڑیوں کے آنسوؤں سے بہت تکلیف ہوتی ہے اس لیے ان پر ہونے والے مظالم بند کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی شرمناک ہے۔ ’بیٹی بچاؤ‘ صرف ایک منافقت ہے۔ درحقیقت بی جے پی ہندوستان کی بیٹیوں کو اذیت دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی‘‘۔محترمہ گاندھی نے کہا ’’ان خاتون کھلاڑیوں کے آنسو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ملک اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی بات سنی جانی چاہئے اور انہیں انصاف فراہم کیا جانا چاہئے۔‘‘کانگریس کے مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم، آپ کو جنتر منتر پر ان پہلوانوں سے ملنے میں صرف 15 منٹ لگیں گے۔ کچھ حساسیت دکھائیں۔ برائے مہربانی دنیا کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ حکومت ہند نے ملک کی بیٹیوں کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘

Related Articles