ملک میں مسلسل دوسرے دن 20 ہزار سے کم کیسز

نئی دہلی ، ستمبر۔ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے ۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 87 کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18،870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔دریں اثنا 28،178 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،47،751 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.83 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.84 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 7802 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں ،جس سے ان کی تعداد اب 149931 رہ گئی ہے ۔ وہیں 18849 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4478042 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 24810 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1029 کم ہوکر 40367 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138962 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6365277 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں سات ایکٹو کیسز بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد کم ہو کر 373 رہ گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1413320 ہو گئی ہے۔ وہیں دو مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25،087 ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے 170ایکٹوکیسزکم ہونے سےان کی تعداد کم ہو کر 12663 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37763 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2924102 مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 24کم ہو کر 17231 رہ گئےہیں اورمزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 35526 ہوگئی ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2607796 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔آندھرا پردیش میں 570 ایکٹو کیسز کم ہونےسے ان کی مجموعی تعداد 11912 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2022168 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،150 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 4549 پررہ گئے ہیں ۔ جبکہ یہاں اب تک یہاں 3915 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 657040 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 7586 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،764 ہو گئی ہے اور اب تک 1541223 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 281 ہو گئے ہیں ۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 991448 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13564 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں ایکٹوکیسز 15 بڑھ کر 299 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 584770 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16509 ہوگئی ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 148 رہ گئے ہیں اور اب تک 815666 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہو گئی ہے ۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 365 بڑھ کر 16208 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 75405 ہو گئی ہے، جبکہ مزید چارمریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 306 ہو گئی ہے۔ بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 53 رہ گئے ہیں اور اب تک 716235 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

Related Articles