روانڈا میں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 109 افراد ہلاک

کیگالی، مئی۔روانڈا میں منگل سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 109 افراد جان کی بازی ہار گئے۔روانڈا کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزیر میری سولنج کائیسائر نے کہا ہےکہ ملک کی مغربی اور شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں 109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، کییسائر نے بتایا کہ بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ناقابل استعمال ہو گئی ہے جبکہ زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جان بحق ہونے والے افراد میں سے کئی ایک اپنے گھروں ہی میں پھنس کر جان بحق ہوگئے ہیں۔ آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے متاثرین کو خیموں کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ملک میں روباو۔ روتسیرو اور مکامیرا۔ نگوریرو کے علاقوں کی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles