دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3.12 کروڑ، اموات کی تعداد 9.63 لاکھ

واشنگٹن / ریو دی جنیریو / نئی دہلی، دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کی وجہ سے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.63 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جان ہاپکینس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے دنیا بھر ميں 31245797 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جبکہ دنیا بھر کے ممالک میں 963693 افراد اس کی زد میں ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6856884 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 199865 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 75083 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 5562664 ہوچکی ہے۔ اس عرصے کے دوران 1053 مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 88،935 ہوگئی ہے۔
برازیل میں اب تک کل 4558040 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 137272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1105048 تک جا پہنچی ہے اور 19420 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیرو میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا کے چھٹے نمبر کا ملک بن گیا ہے۔ جہاں اب تک 768895 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 31369 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 7،70،435 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 24،397 ہے۔ میکسیکو میں 700580 افراد کورونا وآئرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 73،697 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین نے جنوبی افریقہ کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں یہ تعداد 671468 ہوگئی ہے، جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30،663 ہوگئی ہے۔

Related Articles