کنگنا رناوت کا بدلہ انداز، سمانتھا رتھ پربھو بھی خاموش نہ رہ سکیں

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ انڈسٹری اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے عید کے موقع پر نیا انداز اپنایا تو سمانتھا رتھ پربھو بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کنگنا رناوت نے عید کے موقع پر چند تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں کنگنا رناوت کو پیلے اور نیلے شلوار قمیص، سبز ڈوپٹے اور سنہری کھوسے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عید کے موقع پر کنگنا رناوت کی ان تصاویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ‘ اور اس کے ساتھ سرخ دل والا ایموجی بھی بنا ڈالا۔دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی کنگنا رناوت کے اس بدلے انداز کو پسند کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’ کلاس، پْرکشش انداز اور خوبصورت‘ تو کسی کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں کنگنا وحیدہ رحمان لگ رہی ہیں۔

 

Related Articles