گوہر خان کو شوہر سے ڈبل عیدی کی توقع کیوں؟

ممبئی،اپریل۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شوہر زید دربار اس بار انہیں ڈبل عیدی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گوہر خان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے قاصر تھیں کیونکہ ان کے یہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم انہیں اپنے شوہر سے دْگنی عیدی کی توقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے کا افسوس تو ہوتا ہے لیکن باقی سب کچھ ویسا ہی ہے، سحری کے لیے جاگنا، افطاری کے لیے کھانا پکانا کیونکہ زید کو روزے رکھنے ہیں بس اتنا ہے کہ میں اس بار روزہ نہیں رکھ سکی۔39 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم بے صبری سے دن گن رہے ہیں کہ کب ہم دو سے تین ہوجائیں، یہ رمضان خاص تھا کیونکہ میں نے جو بھی عبادت کی اس سے میرا ہونے والا بچہ بھی گزرا۔عیدی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں اس بار زید سے دْگنی عیدی کی توقع کر رہی ہوں، اس حوالے سے میں زید کو مسلسل یاد بھی دلاتی رہتی ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ زید مجھے ڈبل عیدی دیں گے کیونکہ انہیں تحفے دینا پسند ہیں‘۔

Related Articles