ڈالر کے مقابلے روپیہ سات پیسے مضبوط

ممبئی، گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ کے باوجود عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور پڑنے سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ پیر کے روز سات پیسے کےاضافے کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 73.38 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری روز ہندوستانی روپیہ 20 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.45 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا تھا۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک کی درآمدات کا بل کم ہوتا ہے، جس سے ہندوستانی کرنسی کو تقویت فراہم ہوتی ہے۔
ڈالر کے کمزور پڑنے سے ابتدائی تجارت میں روپیہ دو پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.43 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا اور دن کے کاروبار کے دوران 73.50 روپے کی کم ترین سطح اور 73.26 کی بلند ترین سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں، ڈالر کے مقابلے روپیہ 73.38 روپے کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں سات پیسے زیادہ ہے۔

Related Articles