ہم سب ساتھ مل کر کام کریں گے:گہلوت
جیسلمیر، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اب تک چلنے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے۔مسٹر اشوک گہلوت نے آج صحافیوں سے بات چیت میں سچن پائلٹ کے باغی بننے کے تعلق سے پوچھے گیے سوال پر کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے۔ یہ معاملہ بھول جانے اور معاف کرنے کی حالت میں ہے۔ جہاں تک ہمارے کانگریس اراکین اسمبلی کے سچن پائلٹ گروپ کے ایم ایل اے کے تعلقات میں جو ناراضگی ہے،اس ناراضگی کو بھی دور کیا جائے گا۔ انہیں سمجھایا جائے گا، ویسے ان کی ناراضگی واجب ہے، ایک ماہ تک جمہوریت بچانے کے لیے گھر خاندان سے دور رہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو سمجھایا گیا ہے کہ ملک ،ریاست اور ریاستی باشندوں و جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمیں کئی مرتبہ برداشت کرنا بھی پڑتا ہے۔ہم سب آپس میں مل کر کام کریں گے۔جو ہمارے ساتھی چلے گئے تھے وہ بھی واپس آگئے ہیں۔امید ہے کہ گلے شکوے دور کر کے سب مل کر ریاست کی خدمت کرنے کا عزم پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپس میں بھولو اور معاف کرو اور آگے بڑھو ،یہ ملک،ریاست اور باشندوں کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کو بچانے کی ہے،اس میں جو ہمارے ممبران اسمبلی نے اتنا ساتھ دیا ،سو سے زیادہ اراکین اسمبلی کاایک ساتھ اتنے دنوں تک رہنا اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے جو ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا۔یہ تو جمہوریت کوبچانے کی لڑائی ہے،آگے بھی جاری رہے گی یہ ہماری لڑائی اور باقی جو ایپیسوڈ ہوا ہے،ایک طرح سے بھولو اور معاف کرو کی حالت میں رہیں،سب مل کر چلیں کیونکہ لوگوں نے اعتماد کرکے حکومت بنائی تھی ہماری۔ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ اس اعتماد کو برقراررکھیں ہم عوام اور ریاست کی خدمت کریں،اچھی حکمرانی دیں اور سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں