برطانیہ میں بلیو کروز ٹیکنالوجی منظور، فورڈ ڈرائیور وہیل سے ہاتھ ہٹا سکیں گے

لندن ،اپریل۔ فورڈ نے برطانیہ کی موٹر ویز پر ہینڈز فری ڈرائیونگ کیلئے ٹیکنالوجی لانچ کر دی۔ برطانیہ میں بلیو کروز ٹیکنالوجی کی منظوری کے بعد فورڈ ڈرائیور قانونی طور پر اپنا ہاتھ وہیل سے ہٹا سکیں گے۔ منسٹرز نے بعض موٹر ویز پر استعمال کیلئے ہینڈز آف آئیز آن ٹیکنالوجی کی منظوری دی ہے یہ نئی ٹیکنالوجی سٹیئرنگ، ایکسلریشن اور بریک کو کنٹرول کر سکتی ہے لیکن کیمرہ ڈرائیور کی آنکھوں پر نظر رکھے گا تاکہ وہ سڑک پر رہیں یہ ٹیکنالوجی پہلے اس کی الیکٹرک Mustang Mach-E SUV کے صرف 2023 ماڈلز کیلئے دستیاب ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی دوسری کاروں سے محفوظ فاصلہ بھی برقرار رکھ سکتی ہے اور یہاں تک کہ ٹریفک جام میں انہیں مکمل طور پر روک سکتی ہے حالانکہ یہ صرف سبسکرپشن کی بنیاد پر پیش کیا جاتی ہے۔ یہ پہلے 90 دن 50,830 پونڈ کی کار کی خریداری کے ساتھ شامل ہے لیکن پھر ڈرائیورز کو اس کی ماہانہ رکنیت کیلئے سائن اپ کرنا ہوگا۔ نئے ماڈل کی ڈلیوری گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ لین کے نشانات اور رفتار کے نشانات کے ساتھ ساتھ سڑک پر دوسری کاروں کی پوزیشن اور رفتار کا پتہ لگانے کیلئے کیمرے اور سینسر دونوں کا استعمال کرتی ہے۔ ٹرانسپورٹ منسٹر جیسی نارمن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ برطانیہ جدت طرازی میں سب سے آگے ہے اور وہ اس ٹیکنالوجی پر دستخط کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا۔ جدید ترین ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم ڈرائیونگ کو ہموار اور آسان بناتا ہے لیکن وہ ڈرائیور کی غلطی کی گنجائش کو کم کر کے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

Related Articles