امیتابھ بچن کو انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے میں مشکل، نواسی مدد کو پہنچ گئی

ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سرگرم عمل رہتے ہیں، لیکن پوسٹنگ سے متعلق ان کے ساتھ ہی دلچسپ واقعہ پیش آگیا۔ حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرواتے ہوئے انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انسٹاگرام پر ہی امیتابھ بچن نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں روایتی کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ہندو سال نو کی مبارکباد بھی دی۔امیتابھ بچن نے اپنی تصویر ڈیلیٹ کی اور پھر دوسری تصویر شیئر کردی، جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا کہ تصویر میں سر غائب ہورہا ہے، اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ دوسری تصویر شیئر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پھر نویا نندا نے مدد کی اور پھر یہ ہوگیا۔

Related Articles