ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومینٹری فلم 24 اپریل کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس،اپریل۔امریکا کے ٹائیکون ،ٹویٹر اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر ڈاکیومینٹری فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس میڈیا نامی ادارے نے آٹھ دستاویزی فلموں کیلئے معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی ڈاکیومینٹری "دی کلٹ آف ایلون” کے نام سے جاری کی جائے گی جبکہ "دی کلٹ آف ایلون” کو 24 اپریل کو لانچ کیا جائے گا اور اس میں ایلون مسک کے ٹیسلا کامیابی سے دنیا کے امیرترین اور پراثر ترین شخصیت بننے کے حالات کے احاطے کو پیش کیا جائے گا۔ دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا کہ "ایلون نے اپنی مشہوری کو کس طرح استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں پر اثرات ڈالنے کیلئے استعمال کیا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پر نہایت سرگرم نظر آتے ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر ان کی تبصروں کو شہ سرخیاں ملتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ٹائیکون کی زندگی پر صرف یہ ایک ڈاکیومینٹری نہیں ہے جس پر کام ہورہا ہے بلکہ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلکس گبنے بھی ایلون پر ایک دستاویزی فلم بنارہے ہیں۔

Related Articles