والد کی شراب نوشی کی عادت کی وجہ سے فیس نہ دینے پر اسکول چھوڑنا پڑا، جونی لیور

ممبئی،اپریل۔معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین جونی لیور نے اپنے اسکول سے ڈراپ آؤٹ ہونے کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو شراب نوشی کی عادت تھی۔ انکا کہنا تھا کہ اسکول میں فیس مانگی جاتی تھی، اسکی عدم ادائیگی کی وجہ سے جو کچھ میرے ساتھ ہوتا تھا اس سے تنگ آکر میں نے ساتویں جماعت میں اسکول جانا چھوڑ دیا تھا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن کے دنوں کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرابی والد کی وجہ سے انہیں اس وقت کافی جدوجہد کرنا پڑی، تاہم ایسے مشکل وقت میں میری کلاس ٹیچر جو بہت محبت اور خیال کرنے والی خاتون تھیں انہوں نے اسکول چھوڑنے کے بعد بھی میرا خیال رکھا۔ تین سو سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والے اور کئی ایوارڈز لینے والے 66 سالہ جونی لیور نے بتایا کہ میرے تایا ہماری فیس ادا کرتے اور گھر میں راشن ڈلوایا کرتے تھے۔

Related Articles