کرناٹک ڈرگ ریکیٹ معاملہ:سنجنا راگنی کی ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی
بنگلور:کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی مقامی عدالت نے ہفتہ کو ڈرگ اسمگلنگ معاملہ میں گرفتار اداکارہ سنجنا گلرانی اور راگنی دویدی کی ضمانت عرضی پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اس معاملہ کی آج سماعت ہوئی لیکن اس دوران عدالت میں سنیٹرل کرائم برنچ کی جانب سے پیش ہوئے سرکاری وکیل نے اس معاملہ میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لیے دوروز کا وقت طلب کیا۔
دونوں اداکاراؤں کو یہاں کی پرپنا اگرہارا جیل بھیج دیا گیا ہے۔