آئی پی ایل : کچھ ہی دیر میں ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگ ہوں گے آمنے سامنے

نئی دہلی : کرونا کے خوف کے درمیان آج سےآئی پی ایل کاآغاز ہورہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بند اسٹیڈیم میں بغیر کسی ناظرین کے کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی شائقین 13 ویں سیزن کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈریم 11 کاآئی پی ایل 2020 کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگ آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زائداسٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ سے کچھ دن قبل بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اسٹیڈیم کے نظارے کی تصاویر شیئر کی تھی۔

Related Articles