ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے کیمار روچ کی واپسی

پورٹ آف اسپین،جنوری ۔ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے دورے کےلئے اپنی ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے۔ڈیسمنڈ ہینس کی قیادت والی نئی انتخابی کمیٹی نے تیز گیند باز کیمار روچ کی ٹیم میں واپسی کرائی ہے،جو تقریباً ڈھائی سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2019 میں کھیلا تھا۔آئرلینڈ کے خلاف 2-1 سے سیریز ہارنے کے بعد اس ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔بلے سے خراب کارکردگی کی وجہ سے راسٹن چیز اور جسٹن گریوس کو باہر کردیا گیا ہے،جبکہ برینڈن کنگ، ڈیرن براوو اور اینکروماہ بانر کی واپسی ہوئی ہے۔باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں جیڈن سیلس اور ڈیوون تھامس کا بھی نام ہے ۔یہ دونوں بھی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل تھے۔حالانکہ انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ فیبین ایلن کورونا سے نکل چکے ہیں اور وہ گوداکیش موتی کی جگہ لیں گے۔ ہیڈن والش جونیئر ان کے ساتھ اضافی متبادل کے طورپر رہیں گے۔روچ نے اگست 2019 کے بعد نہ صرف کوئی ون ڈے ہی بلکہ کوئی بھی لاسٹ اے یا ٹی 20 میچ بھی نہیں کھیلا ہے۔ہینس نے کہا کہ ان کی ٹیم میں واپسی اس لئے کرائی گئی ہے،کیونکہ وہ ابتدائی وکٹ دلاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 کےلئے ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ہوگا۔ویسٹ انڈیزٹیم:کیرون پولارڈ(کپتان)،فیبین ایلن،اینکروماہ بانر،برینڈن کنگ،ڈیرن براوو،شمار بروکس،جیسن ہولڈر،شائی ہوپ،عقیل حسین،الزاری جوسف،نکولس پورن،کیمار روچ،روماریو شیفرڈ،اوڈن اسمتھ،ہیڈن والش جونیئر۔

Related Articles