ممبئی میں بھاری بارش،عام زندگی متاثر

 مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ممبئی ،مارچ ۔ ممبئی میں منگل کی صبح غیر متوقع بارش ہوئی جبکہ دفتر موسمیات کے مطابق شہر میں 2023 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت پیر کو 39.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ اتوار بھی 12،مارچ کو بھی 39 سیلسیس کے آس پاس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیاتھا۔ ممبئی شہری منگل کے روز ایک برساتی صبح کے ساتھ جاگ اٹھے ،جبکہ شہر کے مغربی مضافاتی علاقوں ہے ساتھ ساتھ جنوبی اور جنوب وسطی ممبئی میں غیر موسمی بارش ہوئی۔ دفتر موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش، اور تیز ہوائیں 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔ ممبئی میں جس وقت غیر متوقع بارش ہوئی تب اسکول کے طلبہ اپنے اپنے اداروں کا رخ کرنے والے تھے اور ان کے اور والدین کے ہاتھوں میں چھتریاں تھیں۔ موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ اگلے تین سے چار گھنٹوں کے دوران ممبئی، تھانے، رائے گڑھ کے اضلاع میں الگ الگ مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی سرگرمیاں ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دریں اثناء صبح کی تیز بارش اور ٹھندی ہواؤں کے۔ عد موسم خوش گوار ہوگی،البتہ دوپہر بعد تیز دھوپ نکل آئی اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

Related Articles