پورے ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 95,880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے

نئی دہلی، ملک میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد انفیکشن سے متاثرین کے معاملوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 95,880 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران انفیکشن کے 93,337 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے آج بتایا کہ پوری دنیا میں کوروناانفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں میں 19 فیصد ہندوستانی ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے کرتےہوئے ہندوستان ٹاپ پر آگیا ہے۔ ہندوستان کی قومی اوسط کورونا صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 79 فیصد سے زیادہ 79.28 فیصد ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر ہندوستان کی کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 18.81فیصد ہے جبکہ امریکہ کی 18.77 فیصد، برازیل کی 16.96 فیصد، روس کی 4.03 فیصد، کولمبیا کی 2.78فیصد، پیرو کی 2.69 فیصد، جنوبی کوریا کی 2.63 فیصد، میکسیکو کی 2.2فیصد، ارجنٹینا کی 2.09 فیصد اور چلی کی 1.86فیصد ہے۔

Related Articles