عوامی مسائل پر دھیان دیں افسران:یوگی

گورکھپور:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام کو تیقن دیا ہے کہ کسی کو بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے سب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔گورکھناتھ مندر میں پیر کی صبح منعقد جنتا درشن میں آئے لوگوں کو وزیر اعلی نے تیقن دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے موجود انتظامیہ وپولیس کے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائل پر پوری حساسیت کے ساتھ دھیان دیں اور ان کا تشفی بخش تصفیہ کریں۔ ضرورت مندوں کو حکومت کی فلاحی اسکیما ت کا فائدہ پہنچایا جائے۔یوگی نے دگوجئے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر جنتا درشن میں تقریبا 400فریادیوں سے ملاقا ت کی۔ کرسیوں پر بیٹھائے گئے افراد تک خود پہنچے اور مسئلہ سنتےہوئے ان کی درخواست لی۔ان کی بات اطمینان سے سننے کے بعد پاس ہی کھڑے افسران کو مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔مجرمین سے متعلق شکایات پر وزیر اعلی نے افسران کو مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی۔جنتا درشن میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے مالی مدد کے لئے آئے لوگوں سے وزیر اعلی نے کہا کہ روپئے کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکے گا۔انہوں نے ہدایت دی کہ جو بھی ضرورت مند ہیں انتظامیہ ان کے اعلی سطح علاج کا اسٹیمیٹ بنا کر دستیاب کرائے۔ اسٹیمیٹ ملتے ہی حکومت فورا رقم فراہم کرے گی۔عوامی صحت کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

Related Articles