مینوفیکچرنگ اکائیاں فروغ ہندومندی کے پروگرام کو آگے بڑھائیں:یوگی

ہردوئی:مارچ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اترپردیش میں سرمایہ کاری کررہی مختلف کمپنیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مینوفیکچرنگ اکائیاں چلانے کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا آغاز بھی کریں۔ہولی سے قبل ہردوئی کے سنڈیلہ میں برجر پینٹس کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ اکائی کے ورچولی افتتاح کے موقع پر یوگی نے کہامجھے پورا یقین ہے کہ اس طرح کی اکائیاں نہ صرف اپنی توسیع کریں گی بلکہ مقامی نوجوان کے اسکل ڈیولپمنٹ کے ایک بہترین پروگرام کو بھی آگے بڑھانے کا کام کریں گی۔ آج وقت آگیا ہے کہ جب ہم مقامی انسٹی ٹیوشن کو بھی انڈسٹری کے ساتھ جوڑ کر آنے والے وقت کے لئے مین پاور کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ بھی اپنی اکائی کو جوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے ساتھ 150 ITIs کے ایم او یو کو آگے بڑھایا ہے۔ جس میں 35 ہزار نوجوانوں کو ہم فی سال ٹریننگ دیں گے۔ نیو ایج ٹریڈز کے ساتھ اپنے اسکل ڈی لپمنٹ پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔ TTL نے اپنی ایسوسی ایٹ یونٹس میں ایڈجسٹمنٹ کی بھی ضمانت دی ہے۔ وہ اگلے دس سالوں تک اس پروگرام کے تحت ریاستی حکومت سے وابستہ رہیں گی۔ میں چاہوں گا کہ آپ کے ذریعے ہردوئی، سندیلا میں کم از کم ایک سکل ڈیولپمنٹ سنٹر قائم ہو، پھر صنعتی ترقی کا محکمہ یا UPCIDA اس میں آپ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس سے نہ صرف مقامی نوجوان اس اسکل ڈیولپمنٹ سے مثبت رویہ کے ساتھ منسلک ہوں گے بلکہ وقتاً فوقتاً ہمارے عوامی نمائندوں کو بھی اس سنٹر کے ذریعے دیگر شعبوں کی ترقی اور جدت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یوگی نے کہا کہ ہولی کے موقع پر ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری یوپی میں ایک نئے صنعتی انقلاب کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ لمحہ میرے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ جب برجر پینٹس نے اس نئے یونٹ کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، اس وقت دنیا اس صدی کی سب سے بڑی وبا، کورونا سے لڑ رہی تھی۔ لیکن جہاں چیلنج ہے وہاں مواقع کی راہیں بھی ہیں۔ اس کے نتیجے میں، برجر پینٹس کا یہ نیا یونٹ ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجویز کے ساتھ زمین پر کھڑا ہو گیا ہے اور صنعتی سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کی طرف قدم بڑھا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ برجر پینٹ نے ریاست کے اندر اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے بہت کم وقت میں (صرف 30 ماہ میں) اسے زمین پر لایا ہے، جو آسان نہیں تھا۔ یہ یوپی میں ایک نئے صنعتی ماحول کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ یوپی آج ملک میں صنعتی سرمایہ کاری کی سب سے بڑی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج جس طاقت کے ساتھ ریاست کے بنیادی ڈھانچے نے ترقی کی ہے، چاہے وہ پوروانچل ایکسپریس وے ہو، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے ہو، جس رفتار سے گنگا ایکسپریس وے پر کام شروع ہوا ہے، جس رفتار سے ہوائی رابطہ آگے بڑھا ہے، جس رفتار سے صنعتی ترقی ہوئی ہے۔ اداروں نے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے، بجلی کی فراہمی میں بلا تفریق پروگرام کو آگے بڑھانے اور ہر صنعتی یونٹ کو اوپن ایکسپو سہولیت دینے کے بعد آج اتر پردیش میں وقت وقت سے جواصلاحات کئے گئے ہیں اس کے نتیجے میں سب کو سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع دیکھنے کو ملے ہیں۔

Related Articles