نتن اگروال نے ایس پی و ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفی دیا

لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سے عدم مطمئن ایم ایل اے نتن اگروال نے بدھ کو عہدے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔اگروال نے بدھ کو اسمبلی صدر ہردئے نارائن دکشت کو اپنا استعفی سونپا۔ اس درمیان ایس پی صدر اکھلیش یادو کو بھی بھیجے گئے اپنے لیٹر میں کہا’ آپ کو آگاہ کرنا ہے کہ میں سماج وادی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں۔ برائے مہربانی اسے قبول کرنے کی زحمت گنوارہ کریں۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں وہ بی جے پی کے تعاون سے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بنے تھے۔ اس سے پہلے اگروال کے والد نریش اگروال کو ایس پی کے ذریعہ راجیہ سبھا کا رکن نہ بنائےجانے کے بعد سے باپ۔بیٹے کا ایس پی سے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی تھی۔راجیہ سبھا کے الیکشن میں نتن اگروال پر بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا بھی الزام لگا تھا۔ نریش اگروال پہلے ہی بی جےپی کا دامن تھام چکے ہیں۔ نتن کے بھی بی جے پی میں شمولیت کی چہ میگوئیاں ہیں۔

Related Articles