سونیا، راہل گاندھی، سیاسی پارٹیوں کے قائدین، گورنروں نے اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دی

چنئی، مارچ ۔کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ، مشہور شخصیات اور صنعت کاروں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو بدھ کے روز سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، جو آج 70 سال کے ہوگئے ہیں۔محترمہ سونیا گاندھی نے فون پر مسٹر اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے بات کی۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے مسٹر اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی تمنا کی۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، میرے پیارے بھائی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ ،کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین نے بھی ٹویٹ کرکے مسٹر اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پوسٹ کیا، محترم کامریڈ ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ کیرالہ تامل ناڈو کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کی کوششوں کی دل کی گہرائیوں سے ثناخواں ہیں۔انہوں نے کہا، ’’وفاقی، سیکولرازم اور ہماری مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو کر آپ نے ملک بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسٹر اسٹالن کو 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مسٹر راؤ نے مسٹر اسٹالن کی سالگرہ کی مبارکباد ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر، اچھی صحت اور تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹویٹ کیا، تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلی جناب ایم کے اسٹالن کو 70 ویں سالگرہ پر میری نیک خواہشات۔ میں آپ کی اچھی صحت اور خوشگوار زندگی اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کے اناملائی نے ٹویٹ کیا، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ لمبی زندگی دے اور وہ مزید کئی سالوں تک عوامی خدمت جاری رکھیں۔مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر ایل مروگن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سکریٹری سیتارام یچوری، پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر ایس رامادوس، پی ایم کے کے صدر ڈاکٹر انبومانی رامادوس، اداکار سیاست دان اور ایم این ایم لیڈر کمل ہاسن، تمل سپر اسٹار رجنی کانت نے مسٹر اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مسٹر اسٹالن کو مبارکباد دینے والوں میں تلنگانہ کی گورنر محترمہ تملیسائی سندرراجن، دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال، کیرالہ کے تعلیم و محنت کے وزیر وی شیون کٹی، اداکار سیاست دان اور ڈی ایم ڈی کے کے بانی وجے کانت، این ٹی کے کے بانی سیمن شامل ہیں۔مسٹر اسٹالن نے اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔TVS موٹر کمپنی کے وینو سری نواسن اور ان کی اہلیہ اور TAFE کی چیئر پرسن محترمہ ملیکہ سری نواسن اور دیگر نے ذاتی طور پر مسٹر اسٹالن کو مبارکباد دی۔

Related Articles