برلن فلم فیسٹیول: اسپین کی 8 سالہ اداکارہ نے ایوارڈ جیت لیا

برلن،فروریبرلن فلم فیسٹیول میں اسپین کی 8 سالہ اداکارہ صوفیہ اوٹیرو نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوفیہ اوٹیرو کو اسپینش فلم SpeciesOf Bees 20000میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر صوفیہ اوٹیرو حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اپنی ساری زندگی اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوفیہ اوٹیرو نے فلم میں 9 سالہ بچے کا کردار ادا کیا ہے جو لڑکا پیدا ہوا تھا لیکن وہ خود کو لڑکی سمجھتا ہے۔

 

Related Articles