ایران نے زیر حراست ہسپانوی خاتون کو رہا کردیا: وزیر خارجہ اسپین
میڈریڈ،فروری۔اسپین کے وزیر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایران نے ہسپانوی خاتون انا بنیرا کو رہا کر دیا ہے جو نومبر 2022 سے ملک میں زیر حراست تھی۔وزیرخارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا کہ انہیں کل رہا کر دیا گیا تھا، لیکن ہم ان کے طیارے کے ایران سے اڑان بھرنے سے پہلے عوامی طور پر اس کا اعلان نہیں کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ٹھیک ہیں اور رہائی کے بعد شمال مغربی اسپین میں اپنے گھر جا رہی ہیں۔ہسپانوی خاتون، انا بنیرا کی عمر 24 سال تھی جب 2022 میں انہیں ایران میں گرفتار کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے کیا تھا۔ایرانی حکام کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم یہ اس وقت ہوا جب ملک کرد-ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہروں سے لرز اٹھا، جسے خواتین کے لباس کے سخت ضابطہ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایک اور ہسپانوی شہری فٹ بال کے پرستار سینٹیاگو سانچیز کوگیڈور اکتوبر سے ایران کی حراست میں ہیں، انہیں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے قطر جانے کی کوشش کے دوران ایران سے گزرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔البریس نے کہا کہ آج ایک خوشی کا دن ہے، لیکن ہماری خوشی اس وقت مکمل ہو گی جب سینٹیاگو کو بھی رہا کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔