نیوزی لینڈ نے 87 روسی شہریوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا

ویلنگٹن، فروری۔نیوزی لینڈ نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ پر 87 روسی شہریوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔وزیر خارجہ نانیا مہوتا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔مسٹر مہوتا نے ایک بیان میں کہاکہ آج ہم نے روس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی پابندیوں میں سے ایک کا اعلان کیا ہے، جو اوٹوریا نیوزی لینڈ کی طرف سے روس کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 87 روسی افراد کے خلاف نئی پابندیوں میں وہ رہنما شامل ہیں جو روس سے اسٹریٹجک مطابقت رکھتے ہیں اور مسٹر پوٹن کے قریبی ہیں۔ تاہم بیان میں ان رہنماؤں کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جن فوجی اہلکاروں پر پابندی عائد کی ہے انہوں نے تنازعہ میں فعال کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ فروری 2022 کے آخر سے یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے جواب میں روس کے خلاف مغربی پابندیوں کی مہم میں شامل ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک روس اور اتحادی بیلاروس کے 1,200 سے زیادہ افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس نے ماسکو کے ساتھ تجارت بھی روک دی۔

Related Articles