بالی ووڈ رقاصہ نورافتیحی کے ساتھ اکشے کمار کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

نئی دہلی،فروری۔ بالی ووڈکے معروف اداکار اکشے کمارکا مشہور رقاصہ نورافتیحی کے ساتھ ڈانس دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوینکل کھنہ ان کی ویڈیو دیکھ کر کیا سوچتی ہوں گی اور انہیں ٹیگ کرنا شروع ہو گئے ۔انڈیا ایکسپریس کے مطابق اکشے کمار نیفوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی نئے فلم سیلفی کے تازہ ترین گانے کڑی نی تیری وائب کی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔گانے کی ویڈیو میں نورا فتحی اور اکشے کمار کڑی نی تیری وائب پر ایک ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ یہ ہے نورافتیحی کس طرح کسی بھی آواز کو آگ میں بدل سکتی ہے۔ہم نے کڑی نی تیری وائب کیا ہے؟ .گانے میں انکی کمیسٹری دکھائی گئی۔ اکشے کمار کی اس پوسٹ پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع جاری ہے لیکن اسی کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین اکشے کمار کی بیوی ٹوینکل کھنہ کو ٹیگ کر رہے ہیں، ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ اس ویڈیو کے بعد میم ٹوینکل کھنہ آپ دونوں کی لوکیشن جاننا چاہیں گی ۔کچھ مداحوں نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ اکشے، جن کی عمر 55 سال ہے، کافی کم عمر لگ رہے ہیں ۔اسی لباس میں نورافتیحی کی ایک اور ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ جس میں سیاحوں سے بھری ایک بس اداکارہ کو دیکھ کر پرجوش تھی اور جوش و خروش سے چیخ رہی تھی۔ یہ ویڈیو فلم سٹی کی تھی جہاں نورافتیحی دی کپل شرما شو کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ اداکار اکشیکمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی 24 فروری 2023 کو ریلیز کی گائے گی، جبکہ یہ فلم ملیالم فلم ڈرائیونگ لائسنس کا ہندی ریمیک ہے، جس میں اصل میں پرتھوی راج سوکمارن اور سورج وینجاراموڈو نے اداکاری کی تھی۔

Related Articles