منوج سنہا کا پلوامہ حملے میں جان بحق ہوئے جوانوں کو شاندار خراج

سری نگر، فروری۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لئے ان جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سال2019 میں پلوامہ حملے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’مادر وطن کے لئے ان جوانوں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی‘۔بتادیں کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان از جان ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کافی تناؤ پیدا ہوا تھا اور دونوں ملک جنگ کی دہلیز تک پہنچے تھے۔

Related Articles