طلب کی بنیاد پر ریل کے کرائے بڑھنے اورگھٹنے والی آزمائشی اسکیم

لندن ،فروری ۔ آزمائشی اسکیم میں طلب کی بنیاد پر ریل کے کرائے بڑھے اور گھٹیں گے۔ اسکیم کا اعلان ٹرانسپورٹ سیکرٹری مارک ہارپر کریں گے۔ لندن نارتھ اسٹیرن ریلوے کی کچھ سروسز پر سفر کا خرچ نشستوں کے بھرنے کی بنیاد پر زیادہ یا کم مہنگا ہوگا۔ ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یہ گنجائش کے بہتر انتظام اور آمدنی میں اضافے کی کوشش ہے۔ مارک ہارپر جنوب مشرقی انگلینڈ میں ٹرین کے سفر کیلئے پہلے سے خرید کردہ ٹکٹوں کی توسیع بھی وضع کریں گے۔ وہ لندن نارتھ اسٹیرن ریلوے نیٹ ورک کے واحد فاصلے کے نرخوں کو توسیع دینے کے منصوبوں کی بھی تصدیق کریں گے جو ایسٹ کوسٹ مین لائن کے راستے لندن کنگز کراس اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان واقع ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک واحد کرایہ ہمیشہ واپسی کی لاگت کا نصب ہوگا۔ وہ سینٹرل لندن میں ریل انڈسٹری کے لیڈروں سے سالانہ جارج براڈ شاہ خطاب میں گریٹ برٹش ریلویز کے مستقبل کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ کہیں گے کہ وہ ریلویز کے مستقبل کے بارے میں حکومت کا طویل المیعادی تصور وضع کررہے ہیں۔ کوویڈ کے بعد بحالی کیلئے انڈسٹری کا راستہ کٹھن ہے اور کسٹمرز کو مقدم رکھتے ہوئے مسافروں کی کھوئی ہوئی آمدنی کی واپسی کیلئیاصلاح ضروری ہے۔ اعلان اس حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ معیشت کو ترقی دینا وزیراعظم کی پانچ ترجیحات میں سے ایک ہے اور آج وہ جن اقدامات کا اعلان کررہے ہیں وہ ہماری معیشت کے ایک اہم سیکٹر میں زیادہ مسابقت اختراع اور نمو کا ذریعہ بنیں گے۔ دریں اثناء￿ لیبر کی شیڈو ٹرانسپورٹ سیکرٹری لوئس ہیگ نے کہا ہے کہ مسافر کنزرویٹو کے تحت کم کے لیے زیادہ رقم ادا کررہے ہیں۔ ناکامی کے13برس میں کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے سے زیادہ سروسز منسوخ کی گئیں جب کہ ناکام آپریٹروں کو ٹیکس دہندگان کے کیش سے لاکھوں پونڈ کی ادائیگی کی گئی۔ لیبر کی اگلی حکومت مسافروں کو اپنی ریلویز کے دل میں جگہ واپس دلائے گی اور آنے والی صدی کیلئے مناسب انفراسٹرکچر تعمیر کرے گی۔

Related Articles