اسرو نے تین سیٹلائٹس کے ساتھ SSLV-D2 کو لانچ کیا

سری ہری کوٹا، فروری ۔ انڈین اسپیس ریسرچ (ISRO) نے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (EOS-07) اور دو دیگر سیٹلائٹس کو لے جانے والی چھوٹی سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SSLV-D2) کو جمعہ کے روز ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا ۔SSLV-D2 کو آج صبح 2:48 بجے شروع ہونے والی ساڑھے چھ گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد صبح 9:18 پر لانچ پیڈ-1 سے چھوڑا گیا۔اسرو نے ایک بیان میں بتایا کہ چھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SSLV-D2) کے دوئم ورژن کو آج صبح 9.18 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز کے لانچ پیڈ-1 سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اسرو نے کہا کہ نیا راکٹ اپنی 15 منٹ کی پرواز کے دوران تین سیٹلائٹس – EOS-07، Antares Janus-1 اور SpaceKidz کے AzadiSAT-2 کو 450 کلومیٹر کے دائرہ والے مدار میں نصب کرکے اپنا مشن مکمل کرے گا۔

Related Articles