اسٹیڈیم میں شبمن کیلئے ’سارہ بھابی کیسی ہو‘ کے نعرے، کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

دہلی،فروری۔اداکارہ سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کے آپس میں تعلقات کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں کی تصدیق یا تردید تو تاحال نہیں ہو سکی ہے تاہم سارہ اور شبمن کیلئے لگائے جانیوالے نعروں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے اسٹیڈیم میں’ سارہ بھابھی کیسی ہو ‘کے نعرے لگائے گئے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسٹیڈیم میں باؤنڈری کے پاس کھڑے شبمن گل کو دیکھ کر شائقین کرکٹ زور زور سے’ ہماری بھابھی کیسی ہو سارہ بھابھی کیسی ہو کے نعرے لگا رہے ہیں‘۔جس کے جواب میں کوہلی پہلے شائقین کرکٹ کو دیکھتے ہیں اور بعد ازاں اور زور سے نعرے لگانے کیلئے اشارے کرتے ہیں۔دوسری جانب شبمن گل کو ان نعروں پر کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کرتے دیکھا گیا۔

Related Articles