زلزلے کے بعد سے ترکیہ میں گھانا کے لاپتا فٹبالر ملبے سے زندہ برآمد

جنوبی ترکیہ،فروری۔ترکی میں پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے لاپتا گھانا کے انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑی فارورڈ کرستیان اتسو کو ملبے کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترک فٹ بال کلب ہاتائی سپور کے لیے کھیلنے والے کرستیان اتسو زندہ ہیں اور انہیں زخمی حالت میں رہائشی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ وہ کل ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبنے والے متعدد افراد میں شامل تھے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی کا دایاں پاؤں میں زخمی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔31 سالہ اتسو اس سے قبل انگلینڈ میں پورٹو، چیلسی، ایورٹن، بورن ماؤتھ اور نیو کیسل یونائیٹڈ کے لیے کھیل چکے ہیں اور موجودہ سیزن کے آغاز میں ہتائی سپور جانے سے پہلے سعودی عرب میں کھیل رہے تھے۔جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 000، 5 سے تجاوز کر گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles