تھیم نے یو ایس اوپن کے نئے کنگ کا اعزاز حاصل کرلیا

نیو یارک ،  آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے اتوار کے روز جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کے خلاف اتوار کو 2 سیٹ سے پچھڑنے اور فیصلہ کن سیٹ میں 3-5 سے پیچھے رہنے کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے 2-6 ، 4-6، 6- 4 ، 6–3 ، 7–6 (6) شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا نئے کنگ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
آسٹریا کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈومینک تھیم نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکہ میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں آسٹریا کے سیکنڈ سیڈ ڈومینک تھیم نے عصاب شکن مقابلے کے بعد 23 سالہ جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویرو کو شکست دی۔
ڈومینک تھیم نے ابتدائی دو سیٹس میں جرمن کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ ڈومینک تھیم کی فتح کا سکور 2-6، 4-6، 6-4،6-3 اور 7-6(8-6) تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 4 گھنٹے اور 2 منٹس تک جاری رہا۔ ڈومینک تھیم نے اس کامیابی کے بعد اپنے ٹینس کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل 27 سالہ فاتح کھلاڑی تھیم نے 2018 اور 2019 کے فرنچ اوپن کا فائنل اور رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں تاہم اس میں ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔
ورلڈ نمبر 3 ڈومینک تھیم آسٹریا سے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن سنگلز کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ان کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو 2-6 ، 4-6 ، 6–4 ، 6–3 ، 7–6 (6) سے شکست دی۔ 71 سال بعد یو ایس اوپن کے فائنل میں پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد ایک کھلاڑی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل پی گونزالیز نے 1949 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فاتح کا فیصلہ پہلی بار ٹائی بریکر کے ذریعے کیا گیا تھا۔ستائیس سالہ تھیم 6 سالوں میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے 2014 میں مارن سلچ نے یہ کارنامہ کیا تھا۔ اس کے بعد کروشیا کے کھلاڑی نے یو ایس اوپن کے فائنل میں جاپان کے کیی نشیکوری کو شکست دی تھی۔ اس سے پہلے تھیم تین گرینڈ سلیم فائنل میں ہارے تھے ۔ انہیں رواں سال آسٹریلین اوپن میں نوواک جوکووچ نے شکست دی تھی۔ اسی دوران وہ 2018 اور 2019 میں فرنچ اوپن کا فائنل بھی ہارے تھے۔
زیوریو نے سیمی فائنل میں اسپین کے پابلو کیرنیو بوستا کو 3-6،2-6، 6-3، 6-4، 6-3 سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے روس کے ڈینیئل میدویدیف کو 6-2 ،7-6 ، 7-6 سے شکست دی تھی۔ تھیم دو سال قبل فرنچ اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال سے ہار گئے تھے جبکہ اس سال انہیں آسٹریلیائی اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے شکست دی تھی۔
23 سالہ زویریو پچھلے 10 سالوں میں گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والے کم عمر کھلاڑی تھے۔ لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انہوں نے اسپین کے پابلو کیرنیو بوستا کو دو سیٹوں سے 3-6،2-6 ، 6-3 ، 6-4 ، 6-3 سے شکست دی۔ یہ پہلی بار زیوریو کیریئر میں ہوا جب انہوں نے دو سیٹ سے پیچھے رہنے کے بعد میچ جیتا۔یو ایس اوپن کو 17 سالوں میں پانچواں نیا فاتح ملا۔ 2004 اور 2019 کے درمیان 16 برسوں میں بریگیڈ تھری جوکووچ ، فیڈرر اور نڈال نے 12 ٹائٹل اپنے نام کئے۔ جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو (2009) ، اینڈی مرے (2012) ، مارن سلچ (2014) اور اسٹین واورینکا (2016) باقی چار مواقع پر چمپئن تھے۔ 2004 سے 2008 تک ، فیڈرر مسلسل پانچ سال تک اس اعزاز کے حامل رہے۔ اسی دوران نڈال نے 2010 ، 2013 ، 2017 ، 2019 میں 4 بار ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ جوکووچ نے 2011 ، 2015 اور 2018 میں یو ایس اوپن پر قبضہ کیا۔یہ 16 سال میں پہلا موقع تھا جب ٹینس کے بگ تھری نوواک جوکووچ ، راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکے تھے۔ 2004 کے فرانسیسی اوپن میں تینوں پہلے کوارٹر فائنل نہیں کھیلے تھے۔ اس کے بعد فیڈرر کو تیسرے راؤنڈ کے میچ میں گسٹاو کیورٹن نے شکست دی۔

Related Articles