سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم

ٹوکیو، جاپان میں حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے رہنما یوشی ہیدے سوگا ہوں گے اور وہ مسٹر شنزو آبے کی جگہ ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
پیر کے روزپارٹی کی داخلی ووٹنگ میں جاپان کے چیف کابینی سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے فتح حاصل کیے۔ ان کا مقابلہ سابق وزیر خارجہ فومیو کشیدا اور سابق وزیر دفاع شیگیرو ایشیبا سے تھا۔ ووٹنگ میں مسٹر سوگا نے 377 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ مسٹر کشیدہ نے 89 اور مسٹر ایشیبا نے 68 ووٹ حاصل کیے۔ اس سے مسٹر سوگا کے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
جاپان کی پارلیمنٹ بدھ کے روز مسٹر سوگا کو ملک کا اگلا سربراہ مملکت بنانے کا اعلان کرے گی۔ مسٹر شنزو آبے جاپان میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعظم تھے۔ اگست کے آخر میں ، انہیں صحت کے مسائل کی وجہ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Related Articles