کورونا کے معاملے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم: ہرش وردھن

نئی دہلی،مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے انفیکشن کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم ہے اور حکومت اس وبا کا مقابلہ اسٹریٹجک طریقے سے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ان کی حکومت کووڈ- 19 کے ملک میں نئے معاملات اور اس وبا کی وجہ سے وہنے والی ہلاکتوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 18 روزہ مان سون اجلاس کے پہلے روز وزیر صحت نے کورونا انفیکشن اور اس سے لڑنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے معاملات میں ملک کی صورتحال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا اور اس کے پھیلاؤ سے ہماری ہلاکتوں کی تعداد کم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اٹھائے گئے اقدامات موثر ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے ہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت یہاں صورتحال بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر معاملات اور اموات مہاراشٹرا ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، آسام ، کیرالہ ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اڈیشہ اور گجرات کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے کورونا پر روک لگی ہے۔

Related Articles