امریکہ میں کورونامتاثرین کی تعداد65 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن،امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر چھبیس منٹ تک 6،501،904 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں اب تک اس جان لیوا وائرس کے 759،437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فلوریڈا 660،000 اور نیویارک میں 444،365 کیسز ہیں۔

 

Related Articles