ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری رکھنے کا اعلان

عمان/یروشلم،جنوری۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے عزم بعد اسرائیل میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنا جاری رکھیں گے۔بن گویر نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے اور کسی دوسرے ملک کے ماتحت نہیں ہے۔3 جنوری کو بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے صحن پردھاوا بولا تھا جس سے بین الاقوامی، عرب اور اسلامی دنیا میں شدید مذمت کی لہر اٹھی۔ اس بحران کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میز پر لایا گیا، جس کے اراکین نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں ’اسٹیٹس کو‘ برقرار رکھنے پر زور دیا دیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز دارالحکومت عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ یروشلم میں مقدس مقامات کی صورت حال کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل جس نے 1994میں اردن کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا یروشلم میں اسلامی مقدس مقامات پر ہاشمی مملکت کی نگرانی اور سرپرستی کو تسلیم کرتا ہے۔ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی اہلکار نے امریکی ویب سائٹ Axios کو بتایا کہ منگل کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی اور اچھے ماحول میں منعقد ہوئی۔ ملاقات کا بڑا حصہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور مسجد اقصیٰ کی صورتحال سے متعلق تھا۔

Related Articles