شلپا شیٹی نے انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ مکمل کی

ممبئی، جنوری ۔بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنی آنے والی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی انڈین پولیس فورس بنا رہے ہیں۔ اس ویب سیریز میں شلپا شیٹی، سدھارتھ ملہوترا اور وویک اوبرائے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شلپا ان دنوں انڈین پولیس فورس‘کی آخری شوٹنگ کے لیے حیدرآباد میں تھیں۔ اسی دوران شلپا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس ویڈیو میں شلپا روہت شیٹی اور پوری ٹیم کے ساتھ واک کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے کیپشن میں لکھا، ’سفر کا ختم ہونا اچھا ہے لیکن کبھی کبھی یہ سفرہی ہے جومعنی رکھتاہے۔ اس سفر کو اتنا یادگار بنانے کے لیے @روہت شیٹی پروڈکشنس ٹیم کا شکریہ۔ یہ #انڈین پولیس فورس پر ایک رَیپ ہے۔ میں اب اپنی بکٹ لسٹ سے ایک اور نشان لگا سکتی ہوں۔ کچھ کاروں اور ٹوٹی ہڈیوں کے بعد، ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔’انڈین پولیس فورس پرائم ویڈیو پر ریلیز ہو گی۔

 

Related Articles