بنگال کی تقسیم کی کوشش کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ، جنوری ۔ علی پور دوار کی انتظامی میٹنگ میںوزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہاڑ ی علاقے کے باشندوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب تقسیم نہیں چاہتے ہیں اور ہم مل کر ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ترنمول کانگریس بنگال کی تقسیم نہیں ہونے دی گی اور جو لوگ بنگال کی تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں انہیں ریاست معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال میں کئی ریلوے پروجیکٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ان پروجیکٹوں جنہیں میں نے شروعات کی تھی وہ سب بند کردئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگ بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔مگر ایسے لوگوں کو بنگال کے عوام کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔بہت سے لیڈر ہیں، یہ الگ کہہ رہے ہیں، الگ کر دو۔ کیوں، کیا تم وزیر اعظم بنو گے؟ کیوں شمالی بنگال کو الگ کرنا چاہتے ہو؟ آج شمالی بنگال کے لیے ریلوے بند ہو گئی ہے۔ جو میں نے کیا تھا۔ جو کام کرتے ہیں وہ بکواس نہیں کرتے، جو لوگ بہت زیادہ لالچ کرتے ہیں انہیں زیادہ دیر تک معاف نہیں کیا جاتا۔ ساتھ ہی ممتا نے یہ پیغام دیا کہ ترنمول کوئی تقسیم نہیں چاہتی۔ ان کی ٹیم سب کے ساتھ مل کر رہنے پر یقین رکھتی ہے۔

Related Articles